وزیر اعظم عمران خان کی ثالثی کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کی ثالثی کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف
وزیر اعظم عمران خان کی ثالثی کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے عمران خان  کے دورۂ ایران و سعودی عرب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم وزیر اعظم پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں جبکہ سعودی عرب اور ایران کے پاس مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایران مذاکرات کے حوالے سے براہِ راست اور کسی ثالث کے ذریعے بات چیت کے لیے تیار ہے۔ سعودی عرب ایک اسلامی ملک ہے جس کے لیے ایران کے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: داعش کے جنگجو ترک فوج کی کارروائی کے نتیجے میں فرار ہو کر خطرہ بن سکتے ہیں۔روسی صدر

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران سعودی عرب کے ساتھ بات چیت اور مذاکرات کے حوالے سے ہمیشہ تیار ہے۔ نہ ہم نے ماضی میں کبھی ثالثی سے انکار کیا، نہ آئندہ ایسا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔ پڑوسی ملک سعودی عرب کے ساتھ ہمیشہ رہنے کے لیے مذاکرات کے دروازے کھولنا بھی ضروری ہے۔

جوادظریف نے کہا کہ اسرائیل ایک صیہونی ریاست ہے جس سے مشرقِ وسطیٰ کو سب سے بڑا خطرہ لاحق ہے۔ اسرائیل نے کسی بھی بین الاقوامی معاہدے پر اب تک دستخط نہیں کیے جس میں جوہری ہتھیاروں کی تخفیف شامل ہو، اس لیے ایٹمی طاقت ہونے کی حیثیت سے اسرائیل سے پوری دنیا کو خطرات لاحق ہیں۔ 

یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان دورۂ سعودی عرب کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان اور دورۂ ایران کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی سے اہم ملاقات کریں گے جبکہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے دوروں کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان  ایک روزہ دورے پر 15 اکتوبر کو برادر اسلامی ملک سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران انہیں دورۂ ایران پر اعتماد میں لیں گے اور  بتائیں گے کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے کوشاں ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا برادر اسلامی ممالک سعودی عرب اور ایران کا دورہ، شیڈول تیار کر لیا گیا

Related Posts