اولمپکس کوالیفائر کے لیے 19 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pakistan hockey team
اولمپکس کوالیفائر کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور:ٹوکیو اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کے لئے18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا،  محمدرضوان سینئر کپتان ہوں گے جبکہ حماد بٹ نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

چیف سلیکٹر منظور جونیئر نے 19 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا۔ امجد علی اور وقار گول کیپر، مبشر علی، عماد بٹ، رضوان علی فل بیک ہونگےہاف بیکس ميں معین شکیل، تصورعباس راشد محمود، ابوبکر ، اظفر یعقوب ، عمر بھٹہ، اعجاز احمد،رانا سہیل، علی شان، رانا وحید، عماد انجم، غضنفر علی فارورڈ کی ذمہ داری نبھائیں گے محمد عرفان بطور انیسویں کھلاڑی ویزہ مسائل کے باعث ٹیم کوبعد میں جوائن کریں گے۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں شیڈیول ٹرائلز میں 35 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ٹرائلز کی نگرانی چیف سلیکٹر منظور جونیئر نےدوسرے سلیکٹرز کے ہمراہ کی۔

چيف سليکٹر منظور جونئير کا کہنا تھا کہ ميں نے کھلاڑيوں کو کہا ہے کہ ماضی کو بھول کر نئے عظم کے ساتھ ميدان ميں اتريں ميں نے ٹيم کی فارميشن ديکھی ہے يہ کسي بھی وقت کلک کرسکتي ہے۔ہيڈ کوچ خواجہ جنيد کا کہنا تھا کہ ہالينڈ کے خلاف جيت کے ليے سخت محنت کرنا ہوگی۔ يہ دونوں ميچ بہت سخت ہيں سات نئے کھلاڑی ٹيم ميں شامل کيے ہيں دونوں ٹيموں کے درميان کوالٹی اور رينکنگ کا بہت بڑا گيپ ہے ہمارے ليے يہ ميچيز ڈ و اينڈ ڈائی ميچيز ہيں۔

واضح رہے کہ  قومی ہاکی ٹیم اولپمکس کوالیفائنگ راونڈ میں ہالینڈ سے مدمقابل آئیگی ۔پاکستانی ہاکی ٹیم کے ہالینڈ کیخلاف میچز 26 اور 27 اکتوبر کو ایمسٹرڈیم میں شیڈول ہیں ۔

Related Posts