خالد مقبول صدیقی کی کمسن ڈویلپر نبیل حیدر سے ملاقات، متحدہ نے کفالت کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خالد مقبول صدیقی کی کمسن ڈویلپر نبیل حیدر سے ملاقات، متحدہ نے کفالت کا اعلان کردیا
خالد مقبول صدیقی کی کمسن ڈویلپر نبیل حیدر سے ملاقات، متحدہ نے کفالت کا اعلان کردیا

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنوینرو سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کمسن ڈویلپر نبیل حیدر کے گھر پہنچ گئے، متحدہ نے نبیل حیدر کی کفالت کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی پاک جاپان بزنس فورم کے ڈائریکٹر سید فیروز شاہ کے ہمراہ نئی پیغام رساں ایپلی کیشن کے ڈویلپر اور نویں جماعت کے طالب علم نبیل حیدر کے گھر گزشتہ روز پہنچے۔

سابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے حکومت کی جانب سے نبیل کیلئے ہر ماہ 1لاکھ روپے اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا۔ نبیل کے والد ذوالفقار سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت کمسن بچے کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی و سرپرستی کرے گی۔

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نبیل حیدر واٹس ایپ کی طرز پر ایپ بنانے کیلئے محنت کی۔ دنیا حیران ہے کہ نبیل نے کس محنت سے کام کیا۔ حکومت کو چاہئے کہ نبیل کے ہنر کو اجاگر کرے۔ نبیل حیدر کی تعلیم کا خرچ ایم کیو ایم ادا کرے گی۔

متحدہ کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم ہر اس نوجوان کے شانہ بشانہ ہے جو متوسط طبقے سے تعلق رکھتا ہو اور ملک کا نام روشن کرے۔ کراچی میں پڑھے لکھے اور تعلیم یافتہ ہنر مندوں کی کمی نہیں۔ پاک جاپان بزنس فورم کے ڈائریکٹر سید فیروز شاہ نے بھی کمسن نبیل حیدر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جاپانی قونصلیٹ جنرل سے نبیل کی ملاقات کرانے کی کوشش کروں گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی کے کمسن ڈویلپر نبیل حیدر نے ایک وقت میں 5 لاکھ سے زائد افراد کو میسج کرنے سمیت کئی ایڈوانس فیچرز پر مبنی ایپ متعارف کرائی۔

نبیل حیدر نے ایف ایف میٹنگ کے نام سے ایپ متعارف کرائی۔ نبیل کے مطابق انکرپٹڈ کالز کی سہولت، مختلف رنگوں کی تھیمز اور لاکھوں افراد کو پیغام بھیجنے کی سہولت سمیت متعدد ایڈوانسڈ فیچرز ایپ کا حصہ ہیں۔ 

مزید پڑھیں: طالب علم کا بڑا کارنامہ،واٹس ایپ طرز کی ایپلیکیشن متعارف کرادی

Related Posts