فیصل آباد میں مسلح افرادکاگھرپرحملہ، بھانجا بیوی سمیت معذور، ماموں انصاف کیلئے دربدر

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیصل آباد میں مسلح افرادکاگھرپرحملہ، بھانجا بیوی سمیت معذور، ماموں انصاف کیلئے دربدر

صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مسلح افراد نے گھر پر حملہ کرکے ایک شخص کو بیوی سمیت معذور کردیا جس کا ماموں انصاف کیلئے دربدر ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کا شہری خضر حیات 9 ماہ سے انصاف کے حصول کیلئے دربدر ہے جس نے ظلم کی روک تھام کیلئے اسلام آباد کا رخ کر لیا۔ خضر حیات نے اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرہ شروع کر رکھا ہے۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خضر حیات نے بتایا کہ میرا تعلق فیصل آباد کے چک نمبر 15 ب ککوانہ سے ہے۔ ہم اپنے گھر میں موجود تھے اور میرا بھانجا ظہور احمد بھی گھر پر تھا۔ اسی دوران شام کو تقریباً 6 بج کر 30 منٹ پر 5 مسلح افراد نے ہم پر حملہ کیا۔

متاثرہ شہری خضر حیات نے بتایا کہ مسلح افراد نے میرے بھانجے ظہور احمد اور اس کی بیوی پر حملہ کیا۔ ظہور کی بیوی آسیہ کے کپرے پھاڑ دئیے اور بد ترین تشدد کرکے اس کی ایک ٹانگ توڑ دی۔ دیگر افراد ڈنڈوں اور لاتوں، گھونسوں سے ظہور کو مارتے رہے۔

خضر حیات کے مطابق ان کے بھانجے ظہور پر ڈنڈے برسائے گئے اور ایک ڈنڈا لگنے سے ظہور کی آنکھ ضائع ہوگئی۔ ظہور کی اہلیہ آسیہ پر دوبارہ تشدد کیا گیا جس کے دوران اس کے پاؤں کی ہڈی بھی فریکچر ہو گئی۔ دونوں میاں بیوی معذور ہو گئے ہیں۔

حملے کی وجہ بیان کرتے ہوئے خضر حیات نے کہا کہ شہر کے کچھ اوباش نوجوان  بھینسوں کیلئے چارہ خرید کر بل میرے بھانجے ظہور کے نام بنواتے تھے اور ظہور نے کہا کہ میں غریب آدمی ہوں، اتنا بل ادا نہیں کرسکتا، میرے نام پر چارہ نہ خریدنا۔

ظہور کے چارہ خریدنے سے منع کرنے پر مسلح افراد نے اگلے دن ان کے گھر پر حملہ کردیا اور دھمکیاں دیں کہ اگر پولیس کو بتایا تو جان سے مار دیں گے ، جس کے بعد متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست دے دی گئی۔

مقامی پولیس نے ظہور اور اس کی بیوی کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا، جسے 9 ماہ گزر گئے ہیں۔ پولیس تاحال بااثر ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی۔ ظہور کے ماموں خضر حیات نے حکامِ بالا سے انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: زہرہ حیدر سے جنسی زیادتی، 3 واقعات کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر 

Related Posts