اٹک میں 8 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرکے قتل کرنے والا ملزم ایک پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 28 فروری کے روز تھانہ حضرو کو اطلاع ملی کہ 8 سالہ بچی فامہ کا دوست محمد نامی شقی القلب ملزم نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبادیا جس کے نتیجے میں بچی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف اسی روز مقدمہ درج کر لیا جس میں اقدامِ قتل کی دفعات شامل ہیں۔ ڈی پی او اٹک خالد ہمدانی نے فوری طور پر قانونی کارروائی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
ملزم کی تلاش کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارےگئے اور اسی دوران پولیس کودریائے سندھ کے کنارے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ پولیس نے ملزم کو پکڑنے کیلئے چھاپہ مارا جس نے ساتھیوں سمیت پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔
فائرنگ کے تبادلے میں دوست محمد اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوا جس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ پولیس نے فرار ملزم کی تلاش شروع کردی۔ اٹک پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں سے زیادتی جیسے گھناؤنے جرم کو برداشت نہیں کرسکتے، آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: باپ نے بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا، ملزم گرفتار