ریلوے نے 14 ماہ کے مختصر وقت میں کارگو ٹرینیں چلانے کا ریکارڈ ہدف پورا کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریلوے نے 14 ماہ کے مختصر وقت میں کارگو ٹرینیں چلانے کا ریکارڈ ہدف پورا کر لیا
ریلوے نے 14 ماہ کے مختصر وقت میں کارگو ٹرینیں چلانے کا ریکارڈ ہدف پورا کر لیا

محکمہ ریلوے نے 14 ماہ کے مختصر عرصے کے دوران کارگو ٹرینیں چلانے کا  ریکارڈ ہدف پورا کر لیا جبکہ اس اہم موقعے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نے متعلقہ افسران کو مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

محکمہ ریلوے  کراچی ڈویژن  کے افسران نے 1000 سے زائد کارگو ویگن لوڈ کرنے کا غیر معمولی ہدف 14 ماہ کے مختصر عرصے میں حاصل کیا جسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی سربراہی میں کام کرنے والی اکنامک ایڈوائزری کونسل 6 ماہ سے غیر فعال

ریلوے حکام کے مطابق غیر معمولی ہدف کا حصول وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے کارگو سروس کو توسیع دینے کے ویژن کے عین مطابق ہے جبکہ ریلوے افسران کی کارگو ٹرینیں چلانے کے سلسلے میں کارکردگی قابل تعریف ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید  نے کہا  کہ مولانافضل الرحمان سے معاملات طے ہیں لانگ مارچ کی نوبت ہی نہیں آئے گی، ہم نہیں چاہتے کہ مولویوں کو ڈینگی ہو، عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

کراچی میں پاک این ایل سی ایکسپریس ٹرین کے افتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  ریلوے میں 80 لاکھ مسافروں کا اضافہ ہوا ہے اور عمران خان کو کہا ہے اگلے الیکشن میں ایم ایل ون منصوبے کی اہمیت ہو گی، ایم ایل ون میں تاخیر کی وجوہات کو بہت جلد دور کریں گے۔

مزید پڑھیں: مولاناسےمعاملات طے ہیں،لانگ مارچ کی نوبت نہیں آئے گی۔ شیخ رشید

Related Posts