سی ای سی سے متعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam-Aurangzaib
حکومت نواز شریف کی صحت کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے‘ مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سی ای سی اجلاس اور کیپٹن صفدر کے بارے میں کمیٹی کی تشکیل کی میڈیا رپورٹس مسترد کردیں۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نہ کوئی کمیٹی تشکیل دی گئی نہ ہی واقعات کا سیاق وسباق درست اور سچائی پر مبنی ہے،مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج پارٹی سی ای سی سے متعلق چلنے والی خبریں من گھڑت، بے بنیاد اور افواہ سازوں کی کارستانی ہے۔

مریم  اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف سے منسوب کردہ ”من گھڑت خبریں“ کسی کی خواہش تو ہوسکتی ہے، حقیقت نہیں، پارٹی اجلاس کی تمام کارروائی کو مسخ کیا گیا اور شہباز شریف کی گفتگو کو غلط رنگ دیا گیا۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ پارٹی اجلاسوں میں قائدین اور رہنماؤں کی رائے، نقطہ نظر اور خیالات امانت ہوتے ہیں جن کا مقصد درست حقائق اور فیصلوں تک پہنچنا ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی درخواست کی تھی کہ پارٹی موقف کی ذمہ داری ترجمان کو تفویض کی گئی ہے،مریم اورنگزیب نے کہا کہ قیاس آرائیوں کا مقصد شرانگیزی ہے، عوام اور پارٹی کارکنان افواہ سازوں سے ہوشیار رہیں۔

انہوں نے کہا کہ  بتاچکے ہیں کہ قائد محمد نوازشریف کی رہنمائی میں پارٹی فیصلے کا اعلان صدر شہبازشریف کریں گے، پارٹی کو نقصان پہنچانے کی یہ سوچی سمجھی سازش ہے جس کا پارٹی صدر شہبازشریف نے سخت نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سازشی عناصر مسلسل کوشش کر رہے ہیں کہ پارٹی میں دراڑ ڈالی جائے۔ یہ سازش ہمیشہ کی طرح ناکام و نامراد رہے گی۔ ایسی افواہیں سازشی ذہنیت کی عکاسی کرتی ہیں۔

Related Posts