پیپلزپارٹی مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کرتی ہے، قمر زمان کائرہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

qamar zaman nayyar bukhari
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی رہنماؤں نے جے یو آئی کے آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی دھرنا سیاست کی مخالف ہے، دھرنوں میں شریک نہیں ہوں گے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی رہنماؤں نے جے یو آئی کے آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی دھرنا سیاست کی مخالف ہے، دھرنوں میں شریک نہیں ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیئر بخاری  اور قمر زمان کائرہ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مارچ کامیاب ہو گا جس پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنا مؤقف دے دیا ہے۔

نیئر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھرپور طریقے سے آزادی مارچ میں شرکت کرے گی تاہم  کسی بھی غیر جمہوری اقدام کا ساتھ نہیں دے گیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ملک گیر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسکا آغاز 18 اکتوبر کو سانحہ کارساز سے ہوگا جس کے بعد 23اکتوبر کو تھرپارکر، 26کو کشمور اور پھر جنوبی پنجاب میں بلاول بھٹو زرداری کے جلسے ہوں گے۔

اس موقع پرقمر زمان کائرہ نے کہا کہ ابھی مولانا فضل الرحمان کی طرف سے آزادی مارچ کاشیڈو ل نہیں دیا گیا ، ہم آزادی مارچ میں شرکت کریں گے لیکن پہلے ہی کہہ دیاتھا کہ پیپلز پارٹی دھرنوں کے خلاف ہے، حکومتی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے معیشت کا برا حال ہے۔ ہم آئین اور قانون میں رہتے ہوئےعوامی مسائل کو اجاگر کریں گے۔

 پی پی رہنماؤں نے کہاکہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے سندھ حکومت مارچ کو نہیں روکے گی ہم ڈرنے والے نہیں ہیں انکا مقابلہ ہم امن کے ساتھ کریں گے۔ حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لئے اس طرح کا ہنگامہ چاہتی ہے موجودہ حکومت پر سب کو تحفظات ہیں پارلیمینٹ کو مفلوج کرکے رکھ دیا گیا ہے۔

Related Posts