بھارت کے خلاف سچ بولنے پر لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کے خلاف سچ بولنے پر لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند
بھارت کے خلاف سچ بولنے پر لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف سچائی بیان کرنے پر میرا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا۔

اپنے دور کے عظیم  بیٹسمین جاوید میانداد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ ٹوئٹر نے میرا اکاؤنٹ بند کر دیا۔

جاوید میانداد کا کہنا تھا ان کو لگتا ہے کہ ایسا بھارت کے خلاف سچائی پر مبنی بیان دینے پر کیا گیا ہے۔ میں اپنے ملک سے پیار کرتا ہوں، کوئی بھی پابندی مجھے سچ اور حق گوئی سے نہیں روک سکتی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سچ بیان کیا ہے اور آئندہ بھی حق اور سچ پر ڈٹا رہوں گا، اگر سماجی رابطے کے ذریعہ ٹوئٹر نے میرا اکاؤنٹ بند کر دیا ہے تو اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

یہ بھی پڑھیں : قومی کرکٹ ٹیم رواں سال اپریل میں جنوبی افریقہ کا دورہ کریگی

Related Posts