رواں ماہ میں دوسری بارپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی

اسلام آباد: حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پر رواں ماہ میں دوسری بار پیٹرول بم گرا دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹٰفیکییشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 13.18 روپے فی لیٹر اضافہ کی سمری بھیجی گئی تھی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 12.12 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 11.10 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6.62 روپے فی لیٹر اضافہ تجویر کیا گیا تھا۔

تاہم وزیرِاعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی مجوزہ سفارشات کے برعکس عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم اضافے کی منظوری دی۔

وزیرِاعظم نے عوامی مفاد کے پیشِ نظر پیٹرول کی قیمت میں صرف 2.70 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل میں 2.88 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.54 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3.00 روپے فی لیٹر کا اضافہ کرنے کی اجازت دی۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر نے ہدف سے زائد ریونیو حاصل کرلیا، جولائی تا جنوری 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ

Related Posts