رتوڈیرو ،پسندکی شادی کے جرم میں ورثاء نے نوجوان جوڑے کو قتل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistani girl goes missing, believed to be killed by family in Italy

اسلام آباد: رتوڈیرو میں پسند کی شادی جرم بن گئی، 3 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے پریمی جوڑا شعیب اور وحیدہ کو دھوکے سے واپس بلا کر ورثا نے سیاہ کاری کا الزام لگا کر قتل کردیا ۔

رتودیرو گرینڈ اسٹیشن کے رہائشی شعیب جلبانی اور اس کی چچا کی بیٹی وحیدہ جلبانی نے تین ماہ قبل گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی جس پر ان کے ورثاء نے ڈیڑھ ماہ قبل جوڑے کو کچھ نہ کہنے اور ایک ساتھ رہنے کی اجازت دینے کی یقین دہانی دلانے کے وعدے سے واپس بلا کر دھوکے سے قتل کرنے کے بعد جام شورو کے علاقے کھانوٹھ میں جوڑے کی لاشوں کو دفن کر دیا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد سپر مارکیٹ میں چائے خانہ کے نام پر شراب و فحاشی کا اڈا کھل گیا، انتظامیہ لاعلم

کچھ دن قبل مقتول شعیب کے بھائی سہیل احمد نے رتوڈیرو تھانے جاکر کر بتایا کہ جوڑے کو اغوا کر کے قتل کیا گیاپولیس نے سہیل کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی نشاندھی پر ہم اس جگہ پر پہنچ گئے ہیں جہاں پر جوڑے کو قتل کرنے کے بعد دفن کیا گیا، پولیس نے قبر کشائی کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، جج صاحبان کی نگرانی میں کھدائی کر کے لاشوں کو نکالا جائے گا۔

Related Posts