گلستان جوہر میں فائرنگ، ایک شخص زخمی، قائد آباد سے لاش ملی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Woman, two girl killed in road accident in karachi

کراچی : شہر قائد میں صبح سویرے گلستان جوہر کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ قائد آباد سے ایک معلوم شخص کی لاش ملی، متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی۔

چھیپا ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک14 بینک الحبیب کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا،زخمی ہونے والے شخص کی شناخت اسامہ ولد عبدالمجیدکے نام سے ہوئی ، مضروب کوجناح ہسپتال منتقل کیاگیا۔

دوسری جانب قائد آبادپُل کے نیچے سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی، متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ لاش کو جناح ہسپتال منتقل کیاگیا۔

مزید پڑھیں:لاہور میں باپ نے 2ذہنی معذور بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

دریں اثناء گزشتہ شب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع سلطان مسجد کے قریب حادثہ پیش آیا جہاں 8 گاڑیوں اور 1 موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا۔ گزری پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں کسی مزید جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی۔

موٹر سائیکل سوار زخمی شخص کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثہ خیابانِ حافظ اور خیابانِ بحریہ کے انٹرسیکشن پر پیش آیا۔

Related Posts