بینک اسلامی اورپی آئی اے کے درمیان معاہدے پر دستخط

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :114 شہروں میں 330 برانچوں کے نیٹ ورک کے ساتھ معروف اسلامی بینک اور پاکستان میںون ٹچ بینکنگ کے بانی بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ساتھ پی آئی اے ہیڈ کوارٹرز، کراچی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے۔

معاہدے کی تقریب میں بینک اسلامی کی جانب سے پی آئی اے کے ملکی و بین الاقوامی جہازوں کے اندر برانڈنگ کے لئے تعاون کو یقینی بنایا گیا۔ معاہدہ کے مطابق بینک اسلامی، قومی ایئر لائن کے جہازوں میں ہیڈ ریسٹ اور تکیے کے کور فراہم کرے گا۔ بینک اسلامی کے صدر و سی ای او سید عامر علی اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر سید عامر علی نے پی آئی اے کے ساتھ معاہدے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تعلق باہمی طورپرفائدہ مند ثابت ہوگا۔ اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے ارشد ملک نے کہا کہ ہم اپنی خدمات کو بہتر بنانے اور اپنے صارفین کو ایک خوشگوار سفری تجربہ فراہم کرنے کیلئے مواقع کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اس معاہدے سے دونوں اداروں کو مل کر ترقی کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔ یہ وابستگی ایک ایسے منصوبے کا آغاز ہے جس میں دونوں ادارے ترقی حاصل کریں گے۔

Related Posts