کراچی میں پہلی بار میڈم نور جہاں کی پینٹنگز کی نمائش

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرٹسٹ نازیہ اعجاز نے اپنی والدہ کی پینٹنگ کو محبت نامہ کا عنوان دیا ہے
کراچی :برصغیر کی گلوکارہ و اداکارہ میڈم نور جہاں کی بیٹی نے والد ہ کی پینٹنگز بنا کر ان کے مداحوں کو خوش کردیا۔ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کی چھوٹی بیٹی نازیہ اعجاز نے اپنی والدہ کی پینٹنگز بنا کر ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن کو ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔آرٹسٹ نازیہ اعجاز نے اپنی والدہ کی پینٹنگ کو محبت نامہ کا عنوان دیا ہے، انہوں نے یہ پینٹنگ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ محبت نامہ کو 8 اکتوبر کے روز کینوس گیلری کراچی میں شام 5 بجے سے رات 8 بجے کے اوقات میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔نازیہ اعجاز نے لکھا کہ یہ نمائش 17 اکتوبر تک جاری رہے گی اور مجھے اچھا لگے گا اگر آپ اِس نمائش میں شرکت کریں گے۔نازیہ اعجاز نے اپنی ایک اور تصویر شیئر کی جس میں وہ نور جہاں کی پینٹنگ بناتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔میڈیم نور جہاں کے مداحوں نے ان کی پینٹنگ دیکھ کر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اس سے قبل نازیہ اعجاز نے اپنی والدہ کے ہمراہ اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ میری 25 ویں سالگرہ پر میرے والدین میرے ساتھ تھے۔نازیہ اعجاز نے اپنی والدہ کے ساتھ اپنے بچپن کی تصویر بھی شیئر کی تھی۔واضح رہے کہ نور جہاں کی پینٹنگز کی پہلے کینوس گیلری کراچی میں نمائش کی جائے گی اور اس کے بعد لاہور میں بھی نمائش کی جائے گی۔

Related Posts