صدر مملکت عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Arif Alvi
اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پردستخط کردیے، سی پیک اتھارٹی کا اطلاق پورے پاکستان پرہوگا۔

اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پردستخط کردیے، سی پیک اتھارٹی کا اطلاق پورے پاکستان پرہوگا۔

گذشتہ روز حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سی پیک اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سی پیک اتھارٹی کا مسودہ منظوری کے لیے صدر پاکستان کو بھجوا دیا تھا۔

سی پیک اتھارٹی 10 ارکان پر مشتمل ہوگی جس کے چیئرمين وزیر اعظم عمران خان ہوں گے جوکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹرزاور ارکان کی تعیناتی کریں گے۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس نہ ہونےپر سی پیک اتھارٹی آرڈیننس کا قیام عمل میں لایا گیا، وزیراعظم ہی اتھارٹی کےایگزیکٹو ڈائریکٹرز اورارکان کی تعیناتی کریں گےاتھارٹی کاچیف ایگزیکٹو20 گریڈ کا سرکاری افسر ہوگا ،سی پیک سے متعلق کوئی بھی فیصلہ اتھارٹی کے اکثریتی ارکان کی منظوری سے ہوگا۔

مسودہ میں کہا گیا تھا سی پیک اتھارٹی کا دفتروفاقی دارالحکومت میں بنایا جائے گا اور اتھارٹی پاکستان، چین میں مختلف شعبوں میں مزید تعاون کا تعین کرے گی اور جوائنٹ کوآپریشن، جوائنٹ ورکنگ گروپ میں رابطے کا کردار ادا کرے گا۔

مسودہ میں مزید کہا گیا کہ اتھارٹی سی پیک منصوبوں کے حوالے سے صوبوں اور وزارتوں کے درمیان رابطہ کاری کرے گی اورسی پیک سے متعلق کوئی بھی فیصلہ اتھارٹی کے اکثریتی ارکان کی منظوری سے ہو گا،سی پیک منصوبوں سے مستفید ہونےوالا کوئی بھی اتھارٹی کا حصہ نہیں ہو گا اورسی پیک اتھارٹی پاکستان اورچین کے مابین مفاہمتی یاداشتوں کے مطابق کام کرے گی۔

مسودہ کے مطابق سی پیک اتھارٹی کے لیے بجٹ مختص ہو گا، اتھارٹی کو اپنے ماتحت ملازمین کی تقرری کا بھی اختیار حاصل ہو گا، اتھارٹی رولز کے مطابق سی پیک بزنس کونسل قائم کرے گی، اتھارٹی ہر سال اپنی فنانشل رپورٹ وزیر اعظم کو جع کروائے گی۔

اتھارٹی وزیر اعظم کی منظوری سے مزید قوانین بنانے کی مجاز ہو گی اور سی پیک اتھارٹی وزارت منصوبہ بندی کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ 

Related Posts