وفاقی وزیر اسد عمر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے سے کورونا کی چوتھی لہر جولائی میں آسکتی ہے، اسد عمر
ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے سے کورونا کی چوتھی لہر جولائی میں آسکتی ہے، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، انہوں نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کا نتیجہ مثبت آگیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، اپنے گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 83 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 164 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 494 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 972 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں ایک لاکھ 30 ہزار 122، سندھ میں 2 لاکھ ایک ہزار 80، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 21، بلوچستان میں 17 ہزار 868، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 810، اسلام آباد میں 35 ہزار 700 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 893 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 62 لاکھ 16 ہزار 60 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 171 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 99 ہزار 852 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 447 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 83 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 164 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 522، سندھ میں 3 ہزار 270، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 511، اسلام آباد میں 385، بلوچستان میں 177، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 200 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا بے قابو، مزید 84 زندگیاں چھین لیں، 2972 نئے کیسز رپورٹ

Related Posts