سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کرنے والوں کی تعداد 5 ارب سے زائد ہو گئی ہے جبکہ2018ء کے اعدادو شمار کے مطابق فیس بک سے حاصل ہونےو الی آمدنی 55.838 ارب ڈالر تھی۔
بگ فور سے مراد امریکا کی چار ایسی آن لائن سروس مہیا کرنے والی کمپنیاں ہیں جنہوں نے 2010ء سے لے کر موجودہ وقت تک دنیائے انٹرنیٹ حکومت کی جن میں فیس بک، گوگل، امیزون اور ایپل شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے سینکڑوں متنازعہ اکاؤنٹس کے خلاف ایکشن لے لیا
انٹرنیٹ صارفین کے لیے یہ سمجھنا مشکل نہیں کہ 5 ارب سے زائد ڈاؤن لوڈز کا یہ مطلب نہیں کہ کسی ایپ کو استعمال کرنے والے افراد کی تعداد بھی اتنی ہی ہے، کیونکہ ایک ہی فرد گھر یا دفتر کے درجنوں کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ یا موبائل پر ایک ہی ایپ کو درجنوں بار انسٹال کرسکتا ہے، تاہم فیس بک کی 5 ارب سے زائد انسٹالیشنز کو سوشل میڈیا ویب سائٹ کی دنیا میں اس کی بہت بڑی کامیابی سمجھا جارہا ہے۔
جون 2019ء تک کے اعدادو شمار کے مطابق فعال فیس بک صارفین کی تعداد 1 ارب 59 کروڑ ہوچکی ہے جبکہ ہر ماہ فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 2 ارب 40 کروڑ سے زائد ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آن لائن سروس اوبر نے ہیلی کاپٹر ٹیکسی کے ذریعے عوام کو سہولت دینے کا آغاز کردیا ہے جبکہ ادارے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خدمات مہیا کرنے کے لیے کرایہ بھی بہت کم رکھا گیا ہے۔
امریکا کے شہر نیو یارک میں فی الحال کینیڈی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اوبر نے مختصر فاصلے کے لیے ہیلی کاپٹر سروس شروع کی ہے جبکہ انتظامیہ کے مطابق وقت کے ساتھ ساتھ سروس کو پہلے نیو یارک سٹی اور بعد میں امریکا کے دیگر شہروں تک بھی وسعت دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: اوبر نے انتہائی معقول کرائے کے ساتھ ہیلی کاپٹر ٹیکسی سروس شروع کردی