سمندر کی دنیا میں کام نکلوانے کیلئے اپنے پالتو جانور رکھنے والی مچھلی دریافت

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سمندر کی دنیا میں کام نکلوانے کیلئے اپنے پالتو جانور رکھنے والی مچھلی دریافت
سمندر کی دنیا میں کام نکلوانے کیلئے اپنے پالتو جانور رکھنے والی مچھلی دریافت

خشکی کے مقابلے میں سمندری حیات بے حد متنوع اور وسیع ہے، ماہرین نے سمندر کی دنیا میں کام نکلوانے کیلئے اپنے پالتو جانور رکھنے والی مچھلی دریافت کی ہے جو ان سے الجی کے ذخائر بنانے کا کام لیتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین ماہرین نے فارمر فش نامی مچھلی دریافت کی جو چھوٹے شرمپ کی مدد سے الجی حاصل کرتی ہے۔ علمِ حیاتیات کی زبان میں اِس عمل کو سمبایوسس کا نام دیا جاتا ہے۔

مائسڈ شرمپ لانگ فن ڈیمسیلفش نامی فارمر فش کو الجی کے ذخائر مہیا کرتے ہیں جنہیں گرفتھ اور ڈیکن یونیورسٹیز کے ماہرینِ زولوجی نے دریافت کیا۔ مچھلیوں کو غذا حاصل کرنے کیلئے الجی کے ڈھیر کی ضرورت ہوتی ہے۔

شرمپ کے فضلے سے الجی کی نشوونما میں مدد ملتی ہے جبکہ مچھلی بدلے میں شرمپ کی حفاظت کرتی ہے۔ شرمپ کے شکاریوں کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑتا ہے کیونکہ فارمر فش انہیں بھگا کر شرمپ کی ہر قیمت پر حفاظت کرتی ہے۔

سمندر کے ساتھ ساتھ تجربہ گاہ میں کی گئی تحقیقات سے ثابت ہوا کہ مچھلی کی بو سے مائسڈ شرمپ کھنچے چلے آتے ہیں اور شکاریوں کی بو بھول بیٹھتے ہیں۔ شرمپ سے الجی کی افزائش بہت بہتر ہوتی ہے اور مچھلی بھی تندرستی حاصل کرتی ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل جدید سائنسی تحقیق سے یہ انکشاف سامنے آیا کہ مچھلیوں کے پر صرف تیرنے کیلئے نہیں ہوتے بلکہ یہ انسانی انگلیوں کی طرح پانی اور اردگرد کے ماحول کو محسوس بھی کرسکتے ہیں۔

 گزشتہ ماہ تجرباتی حیاتیات نامی عالمی سائنسی جریدے میں یہ تحقیق شائع ہوئی کہ راؤنڈ گوبی نامی مچھلیوں کی ایک قسم میں جو پر پائے جاتے ہیں وہ بندروں کی انگلیوں سے مشابہ حساسیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مچھلیوں کے پر صرف تیرنے کیلئے نہیں ہوتے، جدید سائنسی تحقیق

Related Posts