آرمی چیف کی کراچی میں قیام امن کیلئے سندھ رینجرز کی کوششوں کی تعریف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کمانڈرز نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عصر حاضر کی ضروریات سے باخبر رہیں، سپہ سالار
کمانڈرز نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عصر حاضر کی ضروریات سے باخبر رہیں، سپہ سالار

کراچی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں سندھ رینجرز کی کاوشوں کو سراہا ہے اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ رینجرز کے کردار کو سراہا اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

اس سے قبل آرمی چیف نے کراچی میں 48 ویں بیسک ایوی ایشن سیکورٹی کورس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بھی شرکت کی ، جہاں ان کا استقبال ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹ سیکورٹی فورس میجر جنرل ظفر الحق نے کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے جوانوں کی تربیت سے پاکستان میں ہوا بازی کے تحفظ کے معیار میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے اے ایس ایف کی تربیت اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور فورس میں خواتین کی شرکت کو بھی سراہا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے ڈس انفارمیشن مہم سے انکار کے بھارتی بیان کو مسترد کر دیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹریننگ مکمل کرنیوالے نوجوانوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی اور پوزیشن ہولڈرمیں انعامات تقسیم کیے۔

Related Posts