ملک میں پولیو کے 3 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد رواں سال کے دوران پولیو کے مرض سے متاثرہ بچوں کی تعداد 72 ہو چکی ہے جبکہ موجودہ کیسز کراچی، خیبر پختونخواہ اور جعفر آباد سے سامنے آئے۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک 17 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس پائے جانے کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید دو کیسز جعفر آباد اور خیبر پختونخواہ کے علاقے طوغر سے رپورٹ کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے 2 افراد جاں بحق
انسدادِ پولیو مہم حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران پولیو کے خاتمے کے لیے مؤثر مہم چلائی گئی، اس کے باوجود پولیو کیسز ختم نہ ہونے پر افسوس ہے۔ ہم والدین سے درخواست کرتے ہیں کہ پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لیے ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں جبکہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے تک پولیو کے انسداد کی مہم جاری رکھی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پولیو پروگرام کے مطابق ملک میں پولیو کے 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 2 کا تعلق خیبر پختونخواہ جبکہ 1 کا سندھ سے ہے۔
خیبر پختونخواہ کے شہر بنوں کے علاقے زلول خیل میں ایک 2 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ لکی مروت میں 18 ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر پایا گیا جس سے رواں سال کے پی کے میں رپورٹ کردہ پولیو کیسز کی کل تعداد 52 تک پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخواہ اور سندھ کے 3 مزید بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق