میڈیکل کی طالبہ مصباح اطہر کا قتل: کراچی پولیس کا 2 ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میڈیکل کی طالبہ مصباح اطہر کا قتل: کراچی پولیس کا 2 ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ
میڈیکل کی طالبہ مصباح اطہر کا قتل: کراچی پولیس کا 2 ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں میڈیکل کی طالبہ مصباح اطہر کے قتل کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جو واردات میں ملوث ہیں۔

کراچی پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی پانچ رکنی تفتیشی ٹیم کے سربراہ ہیں  جبکہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن عرفان زمان، ڈی ایس پی علی حسن، ایس ایچ او غلام نبی آفریدی اور دیگر اہم افسران بھی تفتیش میں شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مکران کوسٹل ہائی وے: مسافر بس حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق، 11 زخمی

ڈی آئی جی ایسٹ نے کہا کہ قتل کے متعلق اہم شواہد مل چکے ہیں جس کے بعدجائے وقوعہ کی جیو فیسنگ مکمل کی گئی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے جس سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔ 

یاد رہے کہ  دو روز  قبل کراچی  کے علاقے گلشن اقبال میں  نامعلوم ڈاکوؤں کی فائرنگ کے باعث پرائیویٹ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبہ جاں بحق ہو گئی جبکہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ یونیورسٹی جا رہی تھی۔گلشن اقبال کے علاقے موچی موڑ کے قریب صبح 7 بجے کے قریب  پیش آنے والے ڈکیتی کے واقعے کے دوران  موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نےمصباح اطہر نامی طالبہ اور اس کے والد سے موبائل فون اور پرس چھین لیے۔

مصباح کے والد اسے یونیورسٹی چھوڑنے کے لیے لے جا رہے تھے جبکہ ڈکیتی کے دوران مسلح مجرموں نے فائرنگ کی جس سے ایک گولی طالبہ کے سر میں جا لگی جس سے موقعےپر اس کی موت واقع ہو گئی۔

مزید پڑھیں: شہر قائد میں نامعلوم ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پرائیویٹ یونیورسٹی کی طالبہ جاں بحق

Related Posts