ظالم کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے، حکومت جانیوالی ہے، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کی ساری بیماریوں کا ایک علاج ہے کہ جعلی حکومت کو گھر بھیجو، مریم نواز
ملک کی ساری بیماریوں کا ایک علاج ہے کہ جعلی حکومت کو گھر بھیجو، مریم نواز

نگرخاص: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے پیروکار ہیں اور ظالم کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ، مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) اپنے مؤقف پر مضبوطی سے کھڑے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ وہ مظالم کے سامنے نہیں جھکیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نگر خاص میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن وہ جماعت ہے جس نے نہ صرف ظلم کرنے والوں کا مقابلہ کیا بلکہ عوام کی خدمت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ظالموں کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،امید ہے کہ 15 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں عوام ن لیگ کو ووٹ دیں گے۔

لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی بجلی کے بل دیں یا گھرکا چولہا جلائیں، جس کی حکومت جانیوالی ہو کیا عوام اس پراپنا ووٹ ضائع کریں گے؟۔

جس کے گھرکا خرچ کوئی اوراٹھاتا ہو اسے عوام کی کیا فکر، وزیراعظم کے اردگرد عوام کی جیبوں پرڈاکا ڈالنے والے موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی الیکشن جیت سکتی ہے، سروے رپورٹس

وزیراعظم کو غریب عوام کا کوئی احساس نہیں، کراچی میں میرے کمرے کا دروازہ توڑکرداخل ہوگئے، اب یہ حکومت آخری دھکے کے بعد جانیوالی ہے۔

Related Posts