پی آئی اے کا خسارہ کم کرنے کیلئے ہزاروں ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PIA decides to sack 3500 employees to lower deficit

اسلام آباد :پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے خسارے کو کم اور اخراجات کنٹرول کرنے کیلئے 3500 ملازمین کو ملازمت سے برخاست کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

قومی ایئرلائن میں رضاکارانہ علیحدگی اسکیم متعارف کروائی گئی ہے جس کے تحت ملازمین کو ڈھائی سال میں ان کے واجبات مل جائیں گے۔

قومی ایئرلائن نے اس سلسلے میں وفاقی حکومت سے 12اعشاریہ 87 ارب روپے مانگ لئے ہیں۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس عمل سے سالانہ 4 ارب 20 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔

دوسری جانب ، پی آئی اے نے پاکستان سے جدہ اور مدینہ کیلئے پروازوں کے لئے عمرہ پالیسی کا اعلان کیا ہے ، جو 31 دسمبر 2020 تک نافذ رہے گی۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کے جاری کردہ بیان کے مطابق کراچی سے اکانومی کلاس کا ریٹرن کرایہ ٹیکس سمیت 91000 روپے ہوگا۔ تاہم پاکستان کے دوسرے شہروں سے اکانومی کلاس کے کرایوں میں ٹیکس سمیت 96 ہزارروپے ہوں گے۔

جدہ اور مدینہ منورہ میں سامان کی زیادہ سے زیادہ وزن کی حد 36 کلو ہوگی جبکہ ایگزیکٹو اکانومی کلاس مسافروں کو 40 کلوگرام تک دو بیگ سامان رکھنے کی اجازت ہوگی۔ نوزائیدہ بچوں کی صورت میں 10 کلو اضافی سامان کی بھی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں: پاکستان ریلوے نے کراچی سرکلر ریلوے 16 نومبر سے شروع کرنے کا اعلان کردیا

عام سامان کے علاوہ مسافروں کو اپنے ساتھ پانچ لیٹر زمزم پانی لانے کی اجازت ہوگی۔ پی آئی اے نے گروپوں کے لئے بکنگ بھی شروع کردی ہے جس میں کم از کم 10 مسافروں کے گروپ کی بکنگ ہوگی۔سفر سے کم از کم 7 دن پہلے تمام مسافروں کو مفت میں تبدیلی کی بکنگ کی اجازت ہوگی۔

Related Posts