پاکستان اورطالبان کا افغانستان میں امن کے لیے مذاکرات کی بحالی پراتفاق

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

dr-faisal
دفتر خارجہ نے پاکستان میں اقلیتوں کی آبادی کم ہونے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اورافغان طالبان نے افغانستان میں امن کے لیےمذاکرات کی بحالی پر اتفاق کر لیا ہے، امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے مثبت نتائج کے لیے پرامید ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ طالبان وفد کی پاکستانی وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی، دونوں جانب سے افغان امن کے عمل کی بحالی پر اتفاق ہوا، دونوں جانب سے افغانستان میں امن کے لیے مذاکرات بحالی پر زور دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ افغان طالبان کے سیاسی کمیشن وفد نے پہلی دفعہ پاکستان کا دورہ کیا ہے جس پر طالبان وفد نے پاکستان کی دعوت اور میزبانی پر شکریہ بھی ادا کیا، پاکستان سے جو ہو سکے گا وہ کرے گا کیونکہ پاکستان خطے میں دیر پا امن چاہتا ہے۔

ڈاکٹرمحمد فیصل کا مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے کہناتھا کہ وادی میں ریاستی جبر جاری ہے، درجنوں کشمیری شہید کیے جا چکے ہیں، 60 روز سے جاری کرفیو کے باعث اطلاعات باہر نہیں آتیں، ابض بھارتی فوج نے ایک ہفتے میں مزید 13 کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں  مواصلات کے تمام ذرائع بند ہیں اور مریضوں کو اسپتالوں میں علاج و معالجے کی سہولت تک حاصل نہیں ہے، مقبوضہ وادی میںانسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، عالمی برادری ان مظالم کا نوٹس لے۔

بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ ایران سعودی عرب کشیدگی کم کرانے کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا گیا ہے، پاکستان اس معاملے میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔

وزیراعظم کے دورہ امریکا پر بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا وزیراعظم کا 7 روزہ امریکا کا دورہ کامیاب  رہا،سعودی عرب اور مسلم امہ کا مسئلہ کشمیر پر بیانیہ بالکل واضح ہے، سعودی ولی عہد کی بھارتی مشیر قومی سلامتی سے ملاقات میں بھارتی اقدام کی حمایت کرنے کے دعوے بھارتی میڈیا میں آئے ہیں تاہم اس حوالے سے حتمی رپورٹس نہیں ، سعودی عرب کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ ہے، او آئی سی رابطہ گروپ اجلاس میں سعودی عرب کا مؤقف کھل کر سامنے آیا۔

ترجمان کا کہناتھا کہ بھارت کی طرف سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں،  ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی پر بھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ میں طلب کیاگیا اور ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ملیحہ لودھی سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں پر وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عہدے سے ہٹایا نہیں گیا بلکہ ان کی مدت ملازمت پوری ہو چکی تھی۔

Related Posts