اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان پر مبینہ حکومتی اقدام کو یو ٹرن قرار دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایک خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے اگر گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کے فیصلے کو داخلِ دفتر کردیا ہے تو کیا یہ ایک اور یو ٹرن ہے؟
مذکورہ خبر میں مقامی اخبار انگریزی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی بجائے خطے کی حساسیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اسے داخلِ دفتر کردیا ہے۔
خبر میں ”ذرائع“ کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت نے گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہ کرنے کا فیصلہ ماہرینِ عالمی قانون اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ باہمی مشاورت سے کیا ہے۔
One more U-turn? “Govt shelves plan for altering GB status” https://t.co/MZP6Zy7jwd
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 1, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کے صدر اور رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو مشورہ دیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کے عوام پر ترس کھائیں۔
تحریکِ انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے 3 روز قبل اپنے ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو سندھ جیسی ترقی نہیں چاہئے۔
مزید پڑھیں بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان پر ترس کھائیں۔خرم شیر زمان کا مشورہ