راولپنڈی میں گاڑیوں اور اسپیئر پارٹس کی غیر قانونی خریدو فروخت جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Illegal sale and purchase of vehicles and spare parts continues in Rawalpindi

راولپنڈی :آئی جے پی روڈ راولپنڈی کچاا سٹاپ کی سرکاری زمین پر تجاوزات مافیا نے قبضہ کرلیا ہے۔

متعلقہ سرکاری اداروں کی ملی بھگت سے مین روڈ کے ساتھ سرکاری جگہ پر کھلے آسمان تلے پرانی گاڑیوں کے اسپیئرپارٹس اورکباڑی کا گودام بنادیا گیا۔

سرکاری ادارے سی ڈی اے ،کینٹ بورڈ اور این ایچ اے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں،گاڑیوں کے پورے پورے انجن اور پوری پوری گاڑیاں یہاں پر خرید و فروخت کی جاتی ہیں جو کہ ایک غیر قانونی فعل ہے۔

مزید پڑھیں:بلیوورلڈ ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف کارروائی کیلئے آر ڈی اے نے نیب کو خط لکھ دیا

یہ انجن اور پوری پوری گاڑیاں کہاں سے لائی جاتی ہیں کسی کو کچھ معلوم نہیں ہے ،پیسے دے کر شہری گاڑیوں کا جو مرضی سامان یہاں سے خرید سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ سارے کام تمام متعلقہ اداروں کی ملی بھگت سے سرانجام دیئے جارہے ہیں ۔

Related Posts