پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں پاور شو،مریم، بلاول، فضل الرحمن اور نواز شریف کا خطاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں پاور شو،مریم، بلاول، فضل الرحمن اور نواز شریف کا خطاب
پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں پاور شو،مریم، بلاول، فضل الرحمن اور نواز شریف کا خطاب

گوجرانوالہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا گوجرانوالہ میں میدان سج گیا ہے. پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور امیر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے امیر مولانا فضل الرحمن جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیڈیم میں قائدین کے بیٹھنے کیلئے 80 فٹ لمبا اور 24 فٹ چوڑا سٹیج تیار کیا گیا ہے اور لائٹس لگا دی گئی ہیں۔ سٹیڈیم کے چاروں اطراف پی ڈی ایم کے قائدین کے بڑے بڑے فلیکسز آویزاں ہیں جبکہ جلسہ گاہ آنے والے راستے پر کنٹینرز کھڑے کے راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 32 مقامات پر کنٹینرز کھڑے کیے گئے ہیں۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں تمام جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ انہوں نے عوامی مسائل، پاکستان کی معاشی صورتحال، مستقبل کے لائحہ عمل اور دیگر اہم امور پر سیر حاصل گفتگو کی۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ ایک قومی فریضہ ہے جس کا آج ہم آغاز کر رہے ہیں۔ پاکستان مزید جعلی وزیراعظم کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ آج ملک کی تمام اپوزیشن ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی ہوئی ہیں۔ آج سے 8 سال قبل میرے قائد نواز شریف نے اسی جگہ جلسہ کیا تھا۔ اس وقت میں جلسہ گاہ پہنچ نہیں سکا تھا کیونکہ ساری سڑکیں نواز شریف کے جان نثاروں کی وجہ سے جام تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چند ہفتوں میں قوم کی عمران خان نے جان چھوٹ جائے گی۔ ہماری خواہش ہے کہ ووٹ کی عزت کو بحال کریں، یہاں پر روشنیاں ہوں، کوئی بھوکا نہ سوئے، اس ملک مین آئین اور قانون کی حاکمیت ہو۔مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کے اقتدار کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو آزاد کرائیں گے۔

گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب میں انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ہمیں غداری کے سرٹیفکیٹ دیتے ہیں لیکن آپ کو وہ دن یاد ہیں جب ساری ساری رات بجلی نہیں آتی تھی۔ لوگ ترستے تھے کہ بجلی دس منٹ کے لئے آ جائے۔ 18،18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے قول دیا تھا کہ میں اندھرے ختم کروں گا۔ ہماری قائد نے 4 سالوں میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی لگا کر اندھیروں کو ختم کیا۔اس سے قبل گوجرانوالہ روانگی سے قبل نارروال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم تمام رکاوٹیں عبور کرکے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ یہ قافلے تب ہی رکیں گے جب عمران خان پاکستان سے رخصت ہوں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کا اقتدار عوام دشمن ہے۔ ہم پاکستان کو آزاد کرائیں گے۔ دوبارہ آئین اور جمہوریت کا پرچم لہرائے گا اور پاکستان ترقی کرے گا۔ اس پولیس گردی کو ختم کریں گے جو عمران خان نے قائم کی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج سٹیج پر پاکستان کے ووٹوں کی اکثریت بیٹھی ہے، عمران خان ناکام ہوچکا ہے، ہم سب کا بیانیہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو۔ملک ترقی اس وقت کرے گا جب آئین کی حکمرانی ہوگی۔ آج سارا ملک مشکل میں ہے۔ ایک آزاد الیکشن کی صورت میں ملک کو بچا سکتے ہیں۔ یہ لوگ ہیں جو پاکستان کو ترقی دیں گے۔

Related Posts