افغانستان کے صوبے ہلمند میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے جس کے نتیجے میں 15 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ہلمند کے ضلع نوا میں پیش آیا جہاں افغان فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز کمانڈوز کو اتار کر روانہ ہو رہے تھے۔ ضلع نوا میں ہیلی کاپٹرز نے کمانڈوز کو اتارا تھا۔
جاں بحق ہونے والے افراد کے اعدادوشمار پر بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 8 افراد کی جانیں گئیں، تاہم افغان حکومت کی طرف سے میڈیا کو حادثے کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل یوکرین میں بھی ایک تربیتی پرواز کے دوران قومی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے باعث 25 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یوکرینی وزارتِ داخلہ کا گزشتہ ماہ حادثے کے حوالے سے کہنا تھا کہ فضائیہ کا طیارہ کھاریکیو نامی شہر کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ کیڈٹس کی جانوں کا ضیاع یوکرین کیلئے عظیم قومی نقصان ہے۔
مزید پڑھیں: یوکرین میں تربیتی پرواز کے دوران فوجی طیارہ گر کر تباہ، 25 افراد ہلاک