کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں 1 شخص جاں بحق، 2 زخمی، 6 اہلکار گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں جان لیوا مبینہ پولیس مقابلہ، عینی شاہد کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا
کراچی میں جان لیوا مبینہ پولیس مقابلہ، عینی شاہد کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا

کراچی میں ایک اور مبینہ مشکوک پولیس مقابلے نے 1 شہری کی جان لے لی جبکہ 2 زخمی ہوئے جس پر عینی شاہد کا ویڈیو بیان سامنے آنے کے بعد 6 پولیس اہلکار گرفتار کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں مشکوک پولیس مقابلے کے عینی شاہد اور جاں بحق شہری نے ویڈیو بیان دیا ہے جس کے مطابق شہریوں کے ساتھ جرائم پیشہ افراد نے لوٹ مار کی جس کے بعد ون فائیو کو کال کی گئی۔

عینی شاہد کے ویڈیو بیان کے مطابق پولیس نے آتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں عینی شاہد کا بھائی جاں بحق ہوگیا اور بھانجے کو گولی لگ گئی۔ تینوں شہری محنت مزدوری کے بعد اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔

ویڈیو بیان کے مطابق 10 منٹ پہلے ہی ڈاکوؤں نے لوٹا جس کے بعد شہری پولیس کا انتظار کر رہے تھے کہ پولیس آئے تو ڈاکوؤں کے خلاف شکایت کی جائے تاہم پولیس نے شہریوں پر ہی فائرنگ کردی۔

بیان کے مطابق پولیس نے عینی شاہد کے بھائی کے قریب پستول رکھ کر تصویر بنائی۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ہمیں کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں سب لوگ جانتے ہیں۔ ہمارا شٹرنگ کا کام ہے، ملتان سے کراچی محنت مزدوری کیلئے آئے ہیں۔ 

دوسری جانب کورنگی میں ہونے والے اِس افسوسناک واقعے پر پولیس نے 6 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو اہلِ خانہ کا بیان سامنے آنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کی تفتیش میں پولیس مقابلے پر شکوک و شبہات پائے گئے، حراست میں لیے گئے پولیس اہلکاروں کو تھانے منتقل کردیا ہے جن سے واقعے پر تفتیش کی جائے گی اور حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں جعلی پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں قتل کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ مقدمہ مقتول کے بھائی ثناء اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مالی افسر بن بیٹھا،سرکاری گاڑی کا بے دریغ استعمال

Related Posts