وزیر اعظم عمران آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرینگے

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran to virtually address UN General Assembly session today

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے،وزیر اعظم ایک بار پھر جموں و کشمیر تنازعہ کو اٹھائیں گے۔

اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے بتایا کہ وزیر اعظم اپنے خطاب میں مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پاکستان کانقطہ نظر دنیا کے سامنے رکھیں گے۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم کورونابحران سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی کامیابی اور ترقی پذیر ممالک اور اسلامو فوبیا اورجموں و کشمیر تنازعہ کو اٹھائیں گے۔

گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے جاری اجلاس کے موقع پر مالی احتساب ، شفافیت اور سالمیت کے حوالے سے خطاب کیا تھا۔

وزیر اعظم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ چوری شدہ اثاثوں کو واپس کرکے ترقی پذیر ممالک کے استحصال کو فوری طور پر روکنے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔

مزید پڑھیں:اپوزیشن نہ استعفیٰ دے گی، نہ دھرنا، نہ عدم اعتماد لائے گی،شیخ رشید

انہوں نے نشاندہی کی کہ ہر سال اربوں ڈالر غیر قانونی طور پر ترقی پذیر ممالک سے باہر جاتے ہیں۔

انہوں نے غیر قانونی مالی بہاؤ کو روکنے کے لئے بین الاقوامی برادری کو کچھ سفارشات پیش کیں۔

Related Posts