عمران خان کشمیر کےلیےدنیاسےحمایت حاصل نہ کرسکے، مولانافضل الرحمان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fazal-ur-rehman

جمعیت علمائے اسلام ف کے امیرمولانافضل الرحمان کا کہنا ہے کہ  تقریر اچھی ہو یا بری مگر دھاندلی کی حکومت کو جواز فراہم نہیں کر سکتی،  عمران خان امریکا میں کشمیر کےلئے دنیا سے حمایت حاصل نہیں کرسکے۔

ڈی آئی خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے غیر سنجیدہ اقدامات نے ملک کو مشکل دوراہے پر لاکھڑا کیا ہے،پاکستان کو سیکولر اسٹیٹ بنانے کی سنگین سازش ہو رہی ہے، عمران خان کو پاکستان پر مسلط کیا گیا ہے، کیا وزیراعظم عمران خان کی ایک تقریر سے مہنگائی ختم اور معیشت اچھی ہو جائےگی۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ ناموس رسالت کی بات کرتے ہیں کیا انہوں نے آسیہ ملعونہ، توہین رسالت کے مرتکب قادیانی رہنما کو باعزت رہا اور ان کے پسندیدہ ملکوں اور ٹرمپ کے دربار میں پیش نہیں کیا، کشمیر کو بیچا گیا اور اس راز سے امریکا اور انڈیا واقف ہیں۔

انہوں نےکہا کہ  ہم کشمیر کے مسئلے پر دنیا کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں،  اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد بھی ہمارے موقف کو عالمی سطح پر پزیرائی نہیں مل سکی، دنیا ہمیں زمہ دارریاست ماننے کو تیار نہیں ہے جب کہ کشمیر اور دہشت گردی پر ہمارا موقف کمزور ہے۔

اسلام آباد لاک ڈاؤن سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مجلس عاملہ کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے، ابھی سے اگر مگر کے سوال کے جواب دینا مناسب نہیں ہے،  ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں آئینی و جائز حکومت ہونی چاہئے، یہ دھاندلی کی پیداوار حکومت ہے، اس ناجائز حکومت کی ذمہ دار مقتدر قوتیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ ہے۔

انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کی مجلس عاملہ کے رکن مولانا محمد حنیف کی شہادت کے واقعہ کی مذمت کی اور ان کے خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ یہاں یہ سوال اٹھتا ہے کہ ریاستی ادارے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے جو دعوے کر رہے تھے وہ غلط ثابت ہوئے، آج خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے نہتے عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، ادارے خاموش ہیں، احتساب کو اپوزیشن  کےخلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ عمران خان نے  ایٹمی جنگ کی دھمکی دی ہے اس کے پاس یہ علم نہیں کے پڑوسی ملک اس بات کے متحمل رہے ہیں، این ایف یو کا معاہدہ جو ہوا آپ نے انڈیا کو دلیل فراہم کی کے پاکستان نے پہل کی اور اس معاہدہ کو توڑ دیا ہے،غیر ذمہ دارانہ تقریر پاکستان کے ایٹمی اساسوں کو غیر محفوظ بنانے کا سبب بن رہا ہے، دھمکیوں پر آنے کا معنی آپ کے سفارتی حکمت عملی کی ناکامی ہے۔

Related Posts