لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

LHC extends Shehbaz Sharif bail till September 21

لاہور :منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنماء  شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔

دو رکنی بینچ کے ذریعہ کی جانے والی کارروائی کے دوران ن لیگ کے رہنماء عدالت میں پیش ہوئے اور ان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست کی۔

اس موقع پر مقامی انتظامیہ نے بھی کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا ۔

گذشتہ 23 جولائی کو درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے شہباز شریف کی ضمانت میں 17 اگست تک توسیع کردی تھی لیکن گرمی کی تعطیلات کی وجہ سے عدالت کی سماعت جولائی کے بعد نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھیں:وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پارلیمانی پارٹیز کا جوائنٹ اجلاس آج ہوگا

اس سے قبل یکم جون کو شہباز شریف نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ  میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

اپوزیشن لیڈر نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ زیر سماعت تحقیقات میں نیب انہیں گرفتار کرسکتا ہے۔

Related Posts