چمن میں بم دھماکے سے جے یو آئی فضل الرحمٰن گروپ کے مولانا حنیف سمیت 3 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جے یو آئی فضل الرحمن کے رہنما مولانا حنیف کے قافلے پر بم حملہ، 2 افراد جاں بحق
جے یو آئی فضل الرحمن کے رہنما مولانا حنیف کے قافلے پر بم حملہ، 2 افراد جاں بحق

چمن میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی فضل الرحمٰن گروپ) کے رہنما مولانا حنیف کے قافلے پر بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں مولانا حنیف سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ  9 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

صوبہ بلوچستان کے شہر چمن کے علاقے تاج روڈ پر ہونے والے اس حملے میں زخمی ہونے والوں کو  طبی امداد دینے کے لیے ضلعی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ   پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں شوہر اور سسرالیوں کا 22 سالہ خاتون پر تشدد، گھر کے باہر پھینک دیا

ریسکیو ٹیمیں اپنا کام شروع کرچکی ہیں  جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ واقعے کے ذمہ داروں کا پتہ چلایا جاسکے۔

علاقہ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد سے ایک ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ کیا یگا جس سے سارا علاقہ لرز اٹھا اور  قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی میتوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوایا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں معمول کے گشت کے دوران وین کے قریب  ہونے والے زوردار دھماکے سے وین کے اندر بیٹھے  4پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ کوئٹہ کے علاقے دشت روڈ میں  پیش آنے والے اس واقعے کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو ساتھی پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

دھماکے کے فوراً بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی اور نامعلوم ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا گیا، تاہم دھماکے کرنے والے ملزمان کا  پتہ نہیں چل سکا۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ دشت روڈ: ڈیوٹی پر موجود وین کے قریب دھماکا، 4 پولیس اہلکار زخمی

Related Posts