لاہور میں شوہر اور سسرالیوں کا 22 سالہ خاتون پر تشدد، گھر کے باہر پھینک دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں شوہر اور سسرالیوں کا 22 سالہ خاتون پر تشدد، گھر کے باہر پھینک دیا
لاہور میں شوہر اور سسرالیوں کا 22 سالہ خاتون پر تشدد، گھر کے باہر پھینک دیا

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شوہر اور سسرالیوں  نے  22 سالہ خاتون کو زخمی حالت میں  گھر سے باہر پھینک دیا  ہے جبکہ خاتون کے ورثاء کے مطابق اس سے قبل دو روز تک اس پر بد ترین تشدد کیا گیا۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ سنبل نامی 22 سالہ خاتون کی شادی 2 سال قبل لاہور کے علاقے رینالہ خورد میں ہوئی جبکہ دو روز پہلے  شروع ہونے والے شوہر، نند اور ساس کے  تشدد کے باعث جب سنبل کی حالت غیر ہو گئی تو سسرالی اسے باہر پھینک کر بھاگ نکلے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ دشت روڈ: ڈیوٹی پر موجود وین کے قریب دھماکا، 4 پولیس اہلکار زخمی

سنبل کو طبی امداد کے لیے لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ لواحقین کا کہنا ہے کہ  واقعے کا مقدمہ شفقت نامی سنبل کے شوہر، ساس اور نند کے خلاف درج کروایا جائے گا۔

واقعے کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کرتے ہوئے علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ جب تک متاثرہ خاتون خود واقعے کے مقدمے کا بیان دینے کے قابل نہ ہوجائے ، ایف آئی آر کا اندراج عمل میں نہیں لایا جاسکتا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں 11 سالہ بچے سے زیادتی کے ملزمان  کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ تاحال ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس کی طرف سے کوئی سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی۔

خانیوال کی تحصیل میاں چنوں کے علاقے بورا چوک میں 11 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی شکایت کی گئی جس پر علاقہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، تاہم ایس ایچ او تھانہ سٹی نے کہا کہ ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں اور پولیس کو صرف میرٹ پر کارروائی کا اختیار ہے۔

مزید پڑھیں: خانیوال میں 11 سالہ بچے سے زیادتی کے ملزمان عبوری ضمانت پر، مقدمہ درج کر لیا گیا

Related Posts