حکومت محصولات کی مد میں 5503 ارب روپے وصولی کا ہدف حاصل نہیں کر سکتی۔مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam-Aurangzaib
حکومت نواز شریف کی صحت کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے‘ مریم اورنگزیب

  مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت محصولات کی مد میں 5ہزار 503 ارب روپے وصولی کا ہدف حاصل نہیں کرسکے گی جبکہ حکومت کی معاشی حکمت عملی پہلے ہی دن سے غلط تھی۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سابق وفاقی  وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نالائق حکومت منی بجٹ اپنی نااہلیوں کی وجہ سے لا رہی ہے جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران محصولات کے ہدف میں 40 ارب روپے کا شارٹ فال آچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معیشت میں بہتری لا کر پاکستان جلد دُنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوگا۔ ڈاکٹر عارف علوی

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہدف میں وفاقی حکومت کی طرف سے 230 ارب روپے کی کٹوتی حکومت کی معاشی نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ حکومت سے اپنے ہی متعین کردہ ماہانہ و سہ ماہی معاشی اہداف پورے نہیں ہو پائے۔

انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ریونیو میں ریکارڈ سطح کا شارٹ فال آئے گا جو تباہی کا پیغام ہے۔ حکومت کو اپنی ہی حماقتوں کے باعث آئی ایم ایف کے مقرر کردہ اہداف کو بڑھانا پڑا جبکہ جلد ہی حکومت منی بجٹ لانے کی تیاری کر رہی ہے جس سے عام آدمی پر ایک بار پھر مہنگائی بم گرایا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ خراب سڑکوں کے باعث کراچی کے صنعتکاروں کو گھروں سے کام کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ملک میں معاشی حالات بہتر کرنےسے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

شہر قائد میں کاروباری حلقے کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ بڑے صنعتکار آج کل سائٹ ایریا یا کورنگی انڈسٹریل ایریا آمدورفت کے متحمل نہیں ہوسکتے کیونکہ سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں اور بارش کے باعث راستے تالاب کا منظر پیش کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں معاشی حالات بہتر کرنے سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔علی زیدی

Related Posts