پاک سری لنکا سیریز کا پہلا ون ڈے کرکٹ میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک سری لنکا سیریز کا پہلا ون ڈے کرکٹ میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
پاک سری لنکا سیریز کا پہلا ون ڈے کرکٹ میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

تین ون ڈے میچز پر مشتمل پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کا پہلا میچ آج شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی  قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ مہمان ٹیم کے کپتان لاہیرو تھریما ہوں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے بعد دوسرا ون ڈے میچ 29 ستمبر کو جبکہ تیسرا 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ڈے اینڈ نائٹ کھیلے جائیں گے جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہوگا جبکہ ون ڈے کرکٹ سیریز کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں بین الاقوامی معیار کے سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات ہیں،سری لنکن کپتان

دونوں ملکوں کے مابین ہونے والی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جس کے تینوں میچز رات کے وقت کھیلے جائیں گے جس کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ 

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمدکہہ چکے ہیں  کہ پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے بہت محنت کی ہے،  سری لنکا کے ساتھ سریز کو آسان نہیں سمجھتے اور اچھا کھیل پیش کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

  سرفرازاحمدکا کہنا تھا کہ ہوم گراؤنڈ میں کپتان کی حیثیت سے میری پہلی سیریزہوگی، کوشش ہوگی ٹیم میں پانچویں نمبرپربیٹنگ کروں۔ انہوں نےکہا کہ کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی، میں اپنی انفرادی کارکردگی کو اچھا کرنا چاہتا ہوں۔ کپتانی کو لے کر کوئی پریشانی نہیں۔ عمر اکمل اور رضوان اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں: سری لنکا کے خلاف سیریز کو آسان نہیں لیں گے،کپتان سرفرازاحمد

Related Posts