مقبوضہ جموں و کشمیر میں نافذ کرفیو کا آج 53واں دن، ٹرانسپورٹ اور نقل و حمل پر پابندی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی،ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
کراچی،ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

مقبوضہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370اے کے اختتام کے بعد نافذ کردہ کرفیو 53ویں روز میں داخل ہوچکا ہے جبکہ مظلوم کشمیریوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہے اور مواصلات کا نظام معطل ہے۔

کشمیری حریت رہنما زیادہ تر قید میں اور گرفتار ہیں یا پھرانہیں نظر بند کر دیا گیا ہے۔   کشمیر میں موبائل فون، ٹی وی اور انٹرنیٹ سمیت تمام تر ذرائع ابلاغ بدستور معطل ہیں جبکہ قابض بھارتی فوج کی طرف سے وادی میں ٹرانسپورٹ کا نظام بھی مسلسل  بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خطے کا امن و امان امریکی افواج کے اخراج سے ممکن ہے ،ایرانی صدر

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلسل 53روز  سے جاری کرفیو کے باعث کشمیری عوام ضروریاتِ زندگی کی شدید قلت اور معاشی مشکلات  کا شکار ہیں جبکہ بچوں کے لیے دودھ اور عوام کے لیے زندگی بچانے والی ادویات کے ساتھ ساتھ دیگر اشیائے ضروریہ انتہائی قلیل ہیں۔

کشمیر میں تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز مسلسل بند ہیں۔ انتظامیہ کے اصرار کے باوجود والدین نے بچوں کو کرفیو کے نفاذ کے دوران اسکول بھیجنے سے انکار کردیا ہے کیونکہ کشمیری والدین کو بھارتی فوج سے اپنے بچوں کی جان کی حفاظت کی کوئی امید نہیں ہے۔

مظلوم کشمیری عوام کرفیو کے باعث کھانے اور دواؤں سے محروم ہیں جبکہ سری نگر ہسپتال میں طبی ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہر روز کم از کم 6 مریض جاں بحق ہوجاتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل   اسلامی تعاون تنظیم نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے کرفیو فوری طور پر ہٹانے اور گرفتار حریت رہنماؤں اور مظلوم کشمیریوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقعے پر نیو یارک میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا جس میں برصغیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، مقبوضہ جموں و کشمیر کی افسوسناک صورتحال اور مودی حکومت کی جارحیت پر گفت و شنید ہوئی۔

مزید پڑھیں: اسلامی تعاون تنظیم کا مقبوضہ جموں و کشمیر سے کرفیو ہٹانے اور گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ

Related Posts