نیٹ فلکس پر انڈین میچ میکنگ شو پاکستان میں بھی مقبول

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Indian Matchmaking has become one of the top tens shows being watched on Netflix in Pakistan

کراچی:شادی کیلئے رشتے تلاش کرنے کے حوالے سے نیٹ فلکس پر نشر ہونیوالا انڈین میچ میکنگ شو پاکستان میں بھی مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے لگا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے باعث شہری ان دنوں نیٹ فلکس پر زیادہ وقت گزار رہے ہیں جبکہ انڈین میچ میکنگ شو اس وقت زبان زد عام ہے۔

سیما تھاپرا نامی خاتون میزبان اپنے شو میں امریکا اور بھارت میں موجود لوگوں کے رشتے کرواتی ہیں، دو ہفتے پہلے ریلیز ہونے والا یہ سیزن آج کل نیٹ فلکس کے چارٹ پر بھارت میں سرفہرست ہے۔

پاکستان میں بھی نیٹ فلکس پر یہ شو مقبولیت کو بلندیوں کو چھوتا ہوا اس وقت ٹاپ ٹین میں آچکا ہے جبکہ مبصرین کا کہنا ہے کہ آنیوالے دنوں میں  یہ شو پاکستان میں دیکھے جانے تمام شوزکے ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان کی تمام پاکستانیوں کو انوکھے انداز میں عید کی مبارکباد

Related Posts