بیجنگ: چین سے تعلق رکھنےو الی ایک کمپنی نے مصنوعی ذہانت سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے انسانی ہتھیلیوں کے ذریعے مختلف انسانوں کی الگ الگ شناخت کا نیا نظام متعارف کروایا ہے جسے ائیر ویو کا نام دیا گیا ہے۔
میلکس نامی کمپنی کے مطابق ائیرویو نامی یہ نظام کسی بھی شخص کو اس کی ہتھیلی میں موجود لاکھوں چھوٹی بڑی رگوں کی مدد سے شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چہرے کے خدوخال اور انگلیوں کے نشانات کے ذریعے شناخت کرنے کے نظام کے مقابلے میں اس نظام کو دھوکا دینا تقریباً ناممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ فونز دماغی صحت کے لیے بے حد نقصان دہ ہیں، ڈیجیٹل نشے سے بچئیے۔امریکی مصنفہ
ائیرویو نظام کے تحت ایک اسکینر کے سامنے سے ہتھیلی گزارتے ہی یہ نظام ایک سیکنڈ کے تیسرے حصے میں رگوں کی ترتیب اور حجم کی جانچ مکمل کرکے شناخت کا عمل مکمل کر تاہے جس کے بعد ایک انسان کی پہچان کو دوسرے سے الگ کرنا انتہائی آسان ہوجاتا ہے۔
میلکس کمپنی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چہرے کی مدد سے شناخت کرنے کی ٹیکنالوجی 80 سے 280 مقامات کی مدد سے ایک فرد کی شناخت کو دوسرے سے الگ کر سکتی ہے، تاہم ائیر ویو ٹیکنالوجی 10 لاکھ سے زائد چھوٹے چھوٹے مقامات کا استعمال کرتی ہے جو ہتھیلی کے اندر سے گزرنے والی مختلف حجم کی رگوں کے باعث جلد کے اوپر پیدا ہوتے ہیں اور انسانی جسم میں فنگر پرنٹس کی طرح یہ نشانات بھی منفرد ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی سام سنگ نے اعلان کیا کہ گلیکسی فولڈ فون میں موجود نقائص دور کر لیے گئے ہی اور اب 27 ستمبر کو امریکی صارفین کے لیے اسے ریلیز کیا جائے گا۔ گلیکسی فولڈ اسمارٹ فون تہہ ہو کر بند ہوجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سام سنگ کے گلیکسی فولڈ فون کی تعارفی قیمت 1980 ڈالر رکھی گئی ہے۔ فون میں اسکرین پروٹیکٹرکے ساتھ ساتھ فائیو جی کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے ۔ سام سنگ کے مطابق گلیکسی فولڈ فون صارفین کے لیے جدید دور کی آسانیاں لائے گا۔
مزید پڑھیں: تہہ ہو کر بند ہوجانے والا گلیکسی فولڈ فون 27 ستمبر کو ریلیز کردیا جائے گا۔سام سنگ کا اعلان