کوسٹ گارڈزکی کارروائیاں ،16اسمگلرز گرفتار،منشیات، گٹکا، ایرانی ڈیزل اور 15گاڑیاں برآمد

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

coast guard arrests 16 smugglers in karachi and balochistan

کراچی :پاکستان کوسٹ گارڈزنے مختلف کارروائیوں کے دوران 16اسمگلرز کوگرفتارکرکے منشیات، چھالیہ،گٹکا، ایرانی ڈیزل اور اور15گاڑیوں کو برآمد کرلیاہے جبکہ 15تارکین وط کو بھی حراست میں لے لیاہے۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈزکے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ سپرہائی وے (کراچی)، وند ر اور گوادر  سے بھاری مقدار میں شراب،چرس، چھالیہ، ایرانی تیل اور متفرق اشیاء اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقاما ت کی نگرانی شروع کر دی۔ترجمان کے مطابق ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر ایک مسافر کو چ میں مسافر سے 5.7کلوگرام چرس برآمدکرکے اسے گرفتار کرلیا گیاجبکہ اسی طرح کی ایک اور کاروائی کے دوران مسافر کو چ میںسوار مسافر سے 4کلوگرام چرس برآمد کر کے اسے بھی گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق ناکہ کھاری چیک پوسٹ سے 8 عدد مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران23,761 کلو گرام چھالیہ اور1,845پیکٹ انڈین گٹکابرآمد کر تے ہو ئے4افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ وندر شہر کے قریب مختلف جگہوں پرغیر قانونی طور پر چھپایا گیا56,850لیٹرایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔

گوادرمیں پلیری چیک پوسٹ پر نان کسٹم پیڈ کار کی تلاشی کے دوران 48بوتلیں شراب کی بر آمد کر تے ہوئے اسمگلرکوگرفتار کرلیا گیاجبکہ ایک اور کاروائی کے دوران پاک ایران بارڈر پر دوران گشت 5عدد ٹرکو ں سے 77,500لیٹر ایرانی پیٹرول برآمدکرتے ہوئے 7افراد کو گرفتارکر لیاگیا۔

گوادر کے قریب پاک ایران بارڈر سے15تارکین وطن کو گرفتارکیا گیاجو کہ تمام پاکستانی شہر ی ہیں اور غیر قانونی طورپر پاکستان سے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔چوڑ جمالی (کراچی)سے دوران چیکنگ ٹرک سے بھوسے کے نیچے چھپائی گئی5,936کلو گرام چھالیہ برآمد کر تے ہو ئے 2 افراد کو گرفتارکر لیا گیا۔

تمام اسمگل کی جانے والی منشیات،چھالیہ، 15عددگاڑیاں،16اسمگلرز اور15تارکین وطن کوپاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے لیا اور اسمگلرزکیخلاف مزید قانونی کاروائی جاری ہے جبکہ 15تارکین وطن کو ابتدائی تفتیش کے بعد ایف آئی اے کے حوالے کر دیاگیا۔

مزید پڑھیں:مری آنیوالے سیاحوں سے پولیس کی لوٹ مار،مقامی شہریوں کیلئے بھی بغیر رشوت داخلہ بند

پکڑی جانے والی منشیات،چھالیہ اور گاڑیوںکی مالیت تقریباً11کروڑ10لاکھ62ہزار روپے کے لگ بھگ ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

Related Posts