فیصل قریشی کے گھر پر آدھی سالگرہ کی تصویر وائرل، مداحوں کے سوالات جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیصل قریشی کے گھر پر آدھی سالگرہ کی تصویر وائرل، مداحوں کے سوالات جاری
فیصل قریشی کے گھر پر آدھی سالگرہ کی تصویر وائرل، مداحوں کے سوالات جاری

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار فیصل قریشی کے گھر پر آدھی سالگرہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر مداح ان سے مختلف سوالات پوچھ رہے ہیں۔

سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گزشتہ روز فیصل قریشی نے اپنے بیٹے کی عمر 6 ماہ ہونے پر نصف سالگرہ کی تصویر شیئر کی جسے اب تک 20 ہزار 500 سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں۔

فوٹو شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے پیغام میں اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ ہم نے سالگرہ کا آدھا کیک اِس لیے کاٹا کیونکہ ابھی سال مکمل نہیں ہوا۔ بچے کی عمر 6 ماہ ہو گئی ہے۔ آپ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ 

https://www.instagram.com/p/CC3ZE74lPbR/

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی فلم اور ٹی وی اداکار فیصل قریشی نے مداحوں کو  اپنے بیٹے فرمان قریشی کی پیدائش کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا ابھی دنیا میں نیا ہے۔

انسٹا گرام پر جنوری کے دوران  اداکار فیصل قریشی نے اپنے بیٹے کو ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تصویر شیئر کی اور مداحوں کو نئے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنائی۔

مزید پڑھیں: فرمان دنیا میں نیا ہے۔فیصل قریشی

Related Posts