فرمان دنیا میں نیا ہے۔فیصل قریشی کا بیٹے کی پیدائش پر عوام کو پر مسرت پیغام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی فلم اور ٹی وی اداکار فیصل قریشی نے مداحوں کو  اپنے بیٹے فرمان قریشی کی پیدائش کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ میرا بیٹا ابھی دنیا میں نیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر گزشتہ روز اداکار فیصل قریشی نے اپنے بیٹے کو ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تصویر شیئر کی اور مداحوں کو نئے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنائی۔

اپنے پیغام میں اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ میرا بیٹا ماسٹر فرمان قریشی ابھی دنیا میں نیا ہے جسے آپ کی دعاؤں اور پیار کی بہت ضرورت ہے۔ 

https://www.instagram.com/p/B7eByRzlab7/

یاد رہے کہ  اداکار فیصل قریشی نے اکتوبر میں اپنے مارننگ شو سلام زندگی کی آخری قسط کے دوران اعلان کیا کہ وہ جلد نئے پروجیکٹس پر کام کرتے نظر آئیں گے۔

بعد ازاں  انہوں نے اپنے نئے ڈراموں کی شوٹنگ بھی شروع کردی، پھر اعلان کیا کہ وہ مارننگ شو کے بعد بول ٹیلی ویژن کے گیم شو کی میزبانی کرتے نظر آئیں گے جس کے بعد ان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی۔ 

فیصل قریشی کی وائرل ویڈیو دیکھ کر مداح کافی پریشان ہوئے کیونکہ انہوں نے ویڈیو میں ایک ایسے سین کی شوٹنگ کی  جس میں انہیں تین گولیاں لگیں۔نقلی گولی لگنے سے ان کے پیٹ پر زخم بن گیا۔

مزید پڑھیں: اداکار فیصل قریشی ڈرامےکی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی