قومی ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ عالمی کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو کچھ وقت کیلئے سیاسی ٹی وی شوز بند کرنے کی ضرورت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کرکٹر رمیز راجہ نے کہا کہ آج پاکستان کو جس چیز کی زیادہ ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ ٹی وی پر چلنے والے سیاسی شوز سے کچھ وقت کیلئے بریک لے لیا جائے۔
پیغام میں رمیز راجہ نے کہا کہ اپنے آپ کو خود تباہ کرنے کا یہ دور ختم ہونا چاہئے، پاکستان کا اچھا امیج تخلیق کرنے کیلئے کچھ اچھا ہونا بے حد ضروری ہے۔
What Pakistan need right now is a break from political shows on tv. Man, this spell of self-flagellation has to stop! There has to be something good about us!
— Ramiz Raja (@iramizraja) July 18, 2020
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر رمیز راجہ کا ردِ عمل