ملک بھر میں 10 ہزار افراد میں ڈینگی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں 10 ہزار افراد میں ڈینگی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا
ملک بھر میں 10 ہزار افراد میں ڈینگی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے شعبۂ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 10 ہزار افراد کے جسم میں ڈینگی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ پنجاب میں ڈینگی کے 2363، سندھ میں 2258 جبکہ خیبر پختونخواہ میں 1514 مریض ہیں۔ پنجاب کے شہر پوٹھوہار میں صوبے کے 70 فیصد ڈینگی کے مریض رہتے ہیں۔ ہم اس پوری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملازمین کو تحائف دینے سے ان کی دماغی صحت اور کارکردگی بڑھ جاتی ہے۔طبی تحقیق

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے ہم ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر بن چکا ہے جبکہ صوبائی حکومتیں بھی مکمل تعاون کر رہی ہیں۔

معاونِ خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ ہم نجی ہسپتالوں سے بھی رابطہ کر رہے ہیں تاکہ ڈینگی کے تدارک کے لیے ان سے بھی تعاون حاصل کیا جائے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ڈینگی کے مسئلے کو سیاسی فٹ بال بنانے سے گریز کیا جائے۔ کچھ سیاسی جماعتیں ڈینگی جیسے مسئلے پر بھی سیاست کرنا چاہتی ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں اب تک 1499 افراد میں ڈینگی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق شہر میں ڈینگی کی وبا شدت اختیار کرچکی ہے۔

ضلعی محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے مثبت کیسز کی تعداد 1479 ہے جن میں سے اٹک میں 8، چکوال میں 10 اور جہلم میں 2 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ضلع راولپنڈی میں گزشتہ ایک ہفتے میں تقریباً 548 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں 1499 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے، محکمہ صحت کی تصدیق

Related Posts