افغانستان میں شدت پسندی کی حالیہ لہر پراقوام متحدہ کی مذمت

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں شدت پسندی کی حالیہ لہر پراقوام متحدہ کی مذمت
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں شدت پسندی کی حالیہ لہر پراورطالبان کی جانب سےبڑھتے ہوئے واقعات کی مذمت کی ہےاوران حملوں کوناقبل قبول قراردیا ہے ۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں  شدت پسندی کی حالیہ لہر پراورطالبان کی جانب سےبڑھتے ہوئے واقعات کی مذمت کی ہےاوران حملوں کوناقبل قبول قراردیا ہے ۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے  اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی کونسل کے ارکان حالیہ چند ہفتوں میں افغانستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہیں، اعلامیے میں کابل ے دھماکوں اور چاریکار میں افغان صدر کی انتخابی ریلی پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کے ارکان ان بزدلانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں جن کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔

سلامتی کونسل کا مزید کہنا تھا کہ پرتشدد واقعات ہر صورت میں بند ہونے چاہیئں،  سلامتی کونسل کے ارکان حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں جبکہ حملوں میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

سلامتی کونسل کے ارکان نے دہشت گردی کو بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کارروائیوں کے مرتکب افراد، منتظمین، مالی سہولت کاروں اور کفیلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سلامتی کونسل نے تمام ملکوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت اس سلسلے میں افغان حکومت اور دیگر تمام متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔

Related Posts