برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن آئندہ ماہ اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانوی شاہی محل کی جانب سے بتایا گیا کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے، ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ آغا خان کی دعوت پر آغا خان سینٹر میں ہونے والے خصوصی ایونٹ میں بھی شرکت کریں گے۔
???????? The Duke and Duchess of Cambridge will attend a special event at the Aga Khan Centre on 2nd October, hosted by His Highness The Aga Khan.
The event falls ahead of TRH’s official visit to Pakistan, which will take place between 14th – 18th October. pic.twitter.com/fc0ZyuyLKs
— Kensington Palace (@KensingtonRoyal) September 20, 2019
برطانوی ہائی کمشنر نے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
واضح رہے کہ شہزادہ ولیم، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں اور انہیں پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی تھی۔
شاہی محل نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور کامن ویلتھ کی دعوت پر برطانوی شہزادہ اہلیہ سمیت پاکستان آئیں گے۔
برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی جانب سے دورہ پاکستان ترتیب دیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ان کے استقبال کے منتظر ہیں۔