ناظم آبادمیں شہیدہونےوالےکانسٹیبل ذیشان آہوں اورسسکیوں میں سپردخاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناظم آبادمیں شہیدہونےوالےکانسٹیبل ذیشان آہوں اورسسکیوں میں سپردخاک
ناظم آباد نمبر تین عید گاہ گراؤنڈ کے قریب پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل کی نمازجنازہ پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن میں اداکی گئی اورمقامی قبرستان میں آہوں اورسسکیوں میں سپردخاک کردیاگیا۔

ناظم آباد نمبر تین عید گاہ گراؤنڈ کے قریب پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل کی نمازجنازہ پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن میں اداکی گئی اورمقامی قبرستان میں آہوں اورسسکیوں میں سپردخاک کردیاگیا۔

 شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں ڈی جی رینجرز سندھ،ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ایسٹ، ساؤتھ،ایس ایس پی سینٹرل، سٹی سمیت رینجرز سندھ وکراچی پولیس کے افسران،جوانوں،شہید کے ورثاء اوراہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ڈی جی رینجرز سندھ نے اس موقع پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید اہلکار کو سلام پیش کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہیدکانسٹیبل کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پولیس کے لیے شہید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے اس موقع پر شہید کے ورثا کے لیے محکمہ پولیس سندھ کی جانب سے مروجہ مراعات دینے کا اعلان کیا اور متعلقہ پولیس افسران کوہدایات دیں کہ اس حوالے سے تمام تر ی قانونی اور دستاویزی امور کوجلدسے جلدمکمل کیا جائے۔

Police consteble killed in Karachi nazimabd eid gah

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس اہلکار گشت کررہے تھے کہ ان کا سامنا دو موٹرسائیکلوں پر سوار تین ڈاکوؤں سے ہوا جو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے۔پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل ذیشان جوموٹر سائیکل چلارہے تھا سینے میں گولی لگنے سے نیچے گر پڑے جبکہ ان کے ساتھی اہلکار نے ملزمان پر سرکاری اسلحہ سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ ان کا تیسرا ساتھی موٹرسائیکل سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، بعد ازاں ذیشانزخموں کی لاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے رتبے پرفائز ہوئے۔

Related Posts