سندھ میں کورونا کے 239 مریض آئی سی یو میں ہیں، عوام ماسک پہنیں۔مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں کورونا کے 239 مریض آئی سی یو میں ہیں، عوام ماسک پہنیں۔مرتضیٰ وہاب
سندھ میں کورونا کے 239 مریض آئی سی یو میں ہیں، عوام ماسک پہنیں۔مرتضیٰ وہاب

کراچی:  ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے 239 مریض آئی سی یو میں ہیں، عوام احتیاط کریں اور وائرس کی روک تھام کیلئے ماسک ضرور پہنیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے 239 مریض انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) میں ہیں جن میں سے 80 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا وائرس کے 194 مریض ایسے ہیں جو ہائی ڈپینڈینسی یونٹس میں آکسیجن کی سپورٹ پر ہیں جس سے معاملے کی سنگینی کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہر شخص کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے ہونے والا اضافہ نوٹ کر سکتا ہے، کم سے کم چیز جو ہم کرسکتے ہیں وہ یہ ہے کہ ماسک کا مناسب اور مؤثر استعمال کریں۔ 

Related Posts