اسٹیل ملزبند ہونے سے نقصان نہیں ہوگا، ہر ملازم کو23 لاکھ روپے ملیں گے، حماد اظہر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSM employees will get Rs 2.3 mn on average: Hammad Azhar

اسلام آباد : وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے گولڈن ہینڈ شیک اسکیم کے تحت پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو اوسطاً 23لاکھ روپے ملیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماداظہر نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملزکا معاملہ ایک دہائی سے جاری ہے اور اب اس کا قرض 230 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں خسارے میں گئی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں اسٹیل ملز بند کردی گئی تھی۔

وفاقی وزیرحماد اظہر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت تنخواہوں اور دیگر مصارف کیلئے ہر ماہ 70 ملین روپے ادا کرتی ہے۔ پچھلے ساڑھے پانچ سالوں میں تنخواہوں کی مد میں 55 ارب روپے ادا کیے گئے۔ ادارہ بند کرنے میں مزدوروں کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً پندرہ پارٹیاں پاکستان اسٹیل ملزکی نجکاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ حکومت اسٹیل ملز کی بحالی کے لئے سرکاری ونجی شراکت داری کی طرف جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی کے حقوق غصب، سندھ حکومت نے صوبے میں لسانی تقسیم کی بنیادرکھ دی

پاکستان اسٹیل ملز ان سیاسی جماعتوں کے دور میں خسارے میں گئی جو کل حکومت کے فیصلے پر تنقید کر رہی تھیں۔ ای سی سی کی تجویز وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔

Related Posts