کمسن کشمیری بچوں کی قید اور شہادتیں عالمی ضمیر پر سوالیہ نشان ہیں۔شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کمسن کشمیری بچوں کی قید اور شہادتیں عالمی ضمیر پر سوالیہ نشان ہیں۔شبلی فراز
کمسن کشمیری بچوں کی قید اور شہادتیں عالمی ضمیر پر سوالیہ نشان ہیں۔شبلی فراز

اسلام آباد:  وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی سے تعلق رکھنے والے کمسن کشمیری بچوں کی قید اور شہادتیں عالمی ضمیر پر سوالیہ نشان ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ  جارحیت کا شکار بچوں کے عالمی دن کے موقع پر دُنیا کشمیری بچوں پر جاری بدترین ظلم و ستم کا نوٹس لے۔ انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم میں کم سن بچوں کی قید اور ان کی شہادتیں عالمی ضمیر پر سوالیہ نشان ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں۔

وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ پیلٹ گنز کے بے رحم استعمال نے بچوں کی بصارت چھین لی ہے۔وادئ جنت نظیر میں غیر انسانی اور تاریخ کا طویل ترین لاک ڈاؤن جاری ہےجہاں بچے بھی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ گزشتہ 10 ماہ سے بھارت نے کشمیر میں لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے جس کے دوران خوراک، ادویات اور بچوں کیلئے دودھ تک نہیں پہنچ پارہا۔قابض افواج کے جرائم پر انہیں کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان نے کہا کہ غاصب بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 10 ماہ کے دوران 13 ہزار بچے اغواء کیے جن کے بارے میں ان کے والدین یہ بھی نہیں جانتے کہ وہ آج کس حال میں ہیں۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزارتِ اطلاعات نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بچے جسمانی، ذہنی اور جذباتی تشدد کا شکار ہیں جبکہ بھارتی فوج نے 5 اگست کے بعد سے اب تک 13 ہزار کشمیری بچوں کو اغواء کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں 10 ماہ میں 13 ہزار بچے اغواء ہوئے۔پاکستان

Related Posts